اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

عوام کیلئے بری خبر ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنا اضافہ متوقع

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ ایک روپیہ 36 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی جس کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپیہ 36 پیسے مہنگی کرنے کی

درخواست کی گئی ہے۔سی پی پی اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ستمبر میں کْل 13 ارب 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 12 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں بجلی پیداوارپر مجموعی لاگت 53 ارب 90 کروڑ روپے رہی اور ستمبر کیلئے فی یونٹ بجلی پیداوارپرفیول لاگت کا تخمینہ 2 روپے 84 پیسے تھا لیکن فی یونٹ بجلی پیداوارپر فیول لاگت 4 روپے 20 پیسے رہی۔سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق کوئلے سے 13ارب 75کروڑروپے، فرنس آئل سے 9ارب 49کروڑروپے اور ڈیزل سے ایک 1ارب 34کروڑکی بجلی بنائی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گیس سے 8 ارب 96 کروڑ روپے، درآمدی ایل این جی سے 19 ارب 3 کروڑ روپے اور نیوکلیئر ذرائع سے 68 کروڑ 90 لاکھ روپے کی بجلی بنائی گئی۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت 29اکتوبر کوہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…