کراچی(این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید500 روپے کی کمی سے1 لاکھ 15 ہزار 700روپے فی تولہ ہو گئی۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت4ڈالر کی کمی سے1896ڈالر ہوگئی جس
کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 1 لاکھ 15ہزار 700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 429روپے کی کمی سے 99 ہزار 108روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 70روپے کی کمی سے1260 روپے ہوگئی۔