کراچی(این این آئی) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار100 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 341 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 537 روپے ہو گئی ہے۔