کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں
سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی۔اسی طرح پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافہ کے بعد 99 ہزار 879 روپے ہوگئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 1924 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔