انقرہ (این این آئی)ترکی کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں کے منڈلاتے خطرے اور قفقاز میں جاری نئے تنازع کے بعد لیرا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔کرنسی کی مارکیٹ میں لیرا کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید 787 فی صد گر گئی ہے۔اس سال کے دوران میں اب تک لیرا کی قدر میں
24 فی صد کمی واقع ہوچکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ترکی کے مرکزی بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر سکڑ رہے ہیں،اس کی کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جغرافیائی ، سیاسی صورت حال سے بھی ترک معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔