کے الیکٹرک کا 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ اضافے کی جلد منظوری کا مطالبہ

7  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) کے الیکٹرک نے ٹیرف میں 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ اضافے کی جلد منظوری کا مطالبہ کردیا۔کے الیکٹرک نے نیپرا سے ٹیرف بڑھانے کی جلد منظوری مانگ لی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کی درخواست 4 ستمبر کو دی گئی تھی۔ درخواست میں بجلی ٹیرف میں 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا تھا۔کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ

اتھارٹی کی جانب سے ابھی تک درخواست پر سماعت نہیں ہوئی۔ آئندہ سال سسٹم اپ گریڈیشن کیلئے 33 ارب روپے درکار ہوں گے۔ سسٹم اپ گریڈیشن کیلیے فوری طور پر ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی جائے۔دوسری جانب کے الیکٹرک پر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے واجبات ایک کھرب سے بھی تجاوز کر گئے جبکہ کے الیکٹرک پی ایس او کی بھی کروڑوں روپے کی مقروض ہے۔تفصیلات کے الیکٹرک کے واجبات کی عدم ادائیگی سے ایس ایس جی سی اور پی ایس او مالی بحران کا شکار ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے واجبات کی مد میں ایک کھرب 14 ارب ،50 کروڑ ادا کرنے ہیں، کے الیکٹرک کے واجبات 2012 سے شروع ہوئے ، جو 100ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اربوں کی مقروض ہونے کے باوجود کے الیکٹرک نیایس ایس جی سی سے معاہدہ نہیں کیا ، کے ای ایس سی کا ایس ایس جی سی سے پرانا معاہدہ صرف 10 ایم ایم سی ایف ڈی تھا اور اس وقت کے الیکٹرک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2012 کیکرنٹ بل کے ساتھ واجبات ادائیگی کووعدہ کیاتھاجو پورا نہیں کیا جارہا جبکہ کیالیکٹرک نے پی ایس او کے بھی 8 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…