پشاور (آن لائن)حکومت نے گاڑیوں کے کیش کی خریدار ی پر پابندی عائد کردی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں گاڑیوں کے کاروبار کرنے والے تاجروں کو اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے اب ادائیگی بینکوں سے کی جائیگی جس پر گاڑیوں کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے اپنے
تحفظات کااظہار کر دیا ہے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے تحفظات کے بعد حکومت کی جانب سے نئے اقدام سے بینک سیکٹر ، بارگینز اور متعلقہ کاروباری افراد کو آگاہ کردیا ہے ۔ اس سے قبل گاڑیوں کی فروخت کیش میں ہوتی تھی تاہم نئے اعلامیہ کے مطابق یہ بتانا پڑیگا کہ گاڑی کیسے فروخت کی جبکہ سترہ فیصد سیلز ٹیکس بھی دینا ہو گا۔ نان فائلر کو اضافی تین فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔ اب ٹرک ، بسیں ، ڈمپر بے نامی نہیں رہیں گے۔ ایف بی آر نے بھی وضاحت کی ہے کہ کاروبار ی حضرات کو آسانی فراہم کرنے کے لئے استعمال شدہ اور تیار گاڑیوں کی پھر سے فروخت کی حوصلہ افرائی کے لئے ایک شق کا اضافہ کیا گیا پہلے گاڑیوں پر سیلز ٹیکس پوری قیمت پر فروخت عائد ہوتھا تھا جو کہ بہت زیادہ بنتا تھا ۔