اسلام آباد (این این آئی)جاپانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ جاپان یو این ہیبیٹیٹ کو کے پی کے میں سکولوں کی تعمیر کے لئے 47کروڑ10لاکھ ین فراھم کرے گا۔ جاپانی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق اس کا مقصد طلباء اور اساتذہ کو مستحکم تعلیمی ماحول فراھم کرنا ہے، جاپانی سفیر متسودا کونینوری اور یو این ہیبیٹیٹ کے علاقائی نمائندہ کوریساوا نے معاہدہ پر دستخط کئے، اس فنڈ سے 150سکولوں کی
تعمیر نو اور 12نئے سکول تعمیر کئے جائیں گے۔ جاپانی سفارتخانہ کے مطابق جاپانی امداد سے قدرتی آفات کے دوران مضبوط انفراسٹرکچر کے حامل سکول تعمیر ہوں گے، ڈیزاسٹر ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لئے موثر طور پر تیاریوں کی ضرورت ہے۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے لئے پاکستان کی سپورٹ جاری رکھے گا، تعلیمی شعبے میں سہولیات کی فراھمی کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے