اسلام آباد(این این آئی)سوئی ناردرن کمپنی کو موسم سرما میں گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے آر ایل این جی کے استعمال کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا،
جس میں ای سی سی نے سوئی ناردرن کمپنی کوسابقہ ریونیوشارٹ فال کی وصولی کی اجازت دے دی۔ای سی سی نے سوئی ناردرن کو موسم سرما میں گھریلو اور کمرشل شارٹ فال کو آر ایل این جی کے ذریعے پورا کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ اوگرا کو آر ایل این جی بیسڈ سی این جی اسٹیشنوں کے لائسنس جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔اجلاس میں روس سے مزید گندم کی خریداری قیمت کے تعین کیلئے سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جب کہ فیصلہ کیا گیا کہ 3 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم پاسکو،پنجاب اور خیبرپختونخوامیں برابر تقسیم کی جائے گی۔