پاکستانی روپے کی اونچی اڑان جاری امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

7  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 164 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 163 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے

کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستا ہو گئی تھی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہو گیا تھی، قیمت 164 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 4 پیسے ہو گئی تھی۔ملک بھر میں گزشتہ ایک سال کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے باعث روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک سال کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں چار ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جس کے باعث گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ڈالر تنزلی کا شکار ہے۔دریں اثنا  معروف معاشی تجزیہ کار سٹیفن رویچ نے سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ میں اپنی ایک تحریر میں لکھا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4.3فیصد تک کمی رونما ہوئی ہے ۔

اس کمی سے قبل فروری سے اپریل کے دوران ڈالر کی قدر میں 7فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کی وجہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کا ڈالر ذخیرہ کرنا اور فلائٹ ٹو سیفٹی جیسے عوامل تھے جن سے ڈالر کو خاطرخواہ فائدہ پہنچا۔ لیکن ان فوائد کے باوجود آئندہ چار ماہ کے دوران ڈالر

کی قیمت میں کئی ممکنہ وجوہات کی سے کمی واقع ہو گی ۔ ان میں مقامی سطح پر سیونگز میں غیرمعمولی کمی آنا، خوفناک کرنٹ اکائونٹ خسارہ، امریکہ کے اندر میکرو اکنامک عدم توازن اور امریکی حکومت کی چھ پالیسیاں ہیں۔سٹیفن رویچ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عوام کو مدنظر رکھا جائے تو 2021کے اختتام تک ڈالر کی قدر و قیمت میں 30سے 35فیصد تک کمی رونما ہونے کا قوی امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…