کراچی (این این آئی )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید800روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے1913ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت800روپے کے
اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 685روپے کے اضافے سے97ہزار136روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1200روپے مستحکم رہی۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 97 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دونوں کی بالترتیب قیمت 1200 روپے اور 1028.80 روپے پر برقرار ہے۔گزشتہ روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے 1لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے1906روپے ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے96ہزار450روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1200روپے مستحکم رہی ہے ۔