کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 5 فیصد رعایت کا حکمنامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 5 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے حکمنامہ بھی جاری کیا ہے
جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا اور بارشوں کی تباہ کاریوں کے سبب پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔ حکمنامے کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں 5فیصد ریبیٹ نومبر تک حاصل کیاجاسکے گا، سندھ میں آفت زدہ قرار دئیے گئے اضلاع کے لئے بھی پراپرٹی ٹیکس میں ریبیٹ کا اطلاق ہوگا۔