لاہور( این این آئی ) ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کے باعث ماہ ستمبر میں سیمنٹ کی فروخت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 22فیصد اضافے سے 52لاکھ
13 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔سیمنٹ کی مقامی کھپت ساڑھے 17فیصد بڑھ کر 40لاکھ 79ہزار ٹن پر جا پہنچی ، ستمبرمیں سیمنٹ کی برآمدمیں 41فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی سیمنٹ کی فروخت میں 22فیصد اضافہ ہوا جو ایک کروڑ 35لاکھ ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 11.136ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کیلئے گزشتہ چند سال کے دوران مقامی صنعت نے نئے پلانٹس اور مشینری کی تنصیب کے ساتھ ساتھ سیمنٹ کی ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔