جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری، انتہائی اہم شعبے کیلئے محکمہ معدنیات نے لائسنس جاری کر دیے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی ہدایت پر محکمہ معدنیات نے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند آٹھ کمپنیوں کو سیمنٹ فیکٹری لگانے کیلئے لائسنس جاری کر دئیے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہے، ایک سیمنٹ فیکٹری میں 30 سے 35 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوتی ہے، امید ہے کہ اس شعبہ میں پنجاب میں تقریباً 300 ارب روپے کی فوری طور پر سرمایہ کاری ہو گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دور حکومت میں پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام پر پابندی تھی جس کی وجہ سے دوسرے شعبوں کی طرح اس شعبہ میں بھی کوئی سرمایہ کاری نہ ہو سکی، مسلم لیگی صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے جب چارج سنبھالا تو انہوں نے اس شعبہ پر پابندی کو خصوصی طور پر ختم کروایا اور محکمہ کو ہدایات جاری کیں کہ اس شعبہ میں دلچسپی رکھنے والوں کو سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔ حافظ عمار یاسر کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ معدنیات نے 14 جولائی کو مائنز کمیٹی کی میٹنگ میں تین کمپنیوں کو لائسنس جاری کر کے محکمہ صنعت کو این او سی جاری کیا جبکہ آج مزید پانچ کمپنیوں کو نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام کیلئے لائسنس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…