اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتہ کے پہلے روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے کمی آئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے کوآرہی ہے، اگست کے آخری ہفتے سےاکتوبر کی 5 تاریخ تک
روپیہ تقریباً 4 روپے کے قریب سستا ہو گیا ہے۔ جس کے باعث بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کی کمی ہوئی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں نمایاں کمی کے بعد جمعہ کے روز روپیہ ڈالر کے مقابلے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور ڈالر انٹربینک میں 164.50 کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دو دن میں روپیہ کی قدر میں 20اضافہ ہوا جس میں جمعہ کے روز 50پیسے اضافہ سامنے آیا ۔