پشاور(آن لائن)حرام اجزا کی آمیزش سے بنے کھانے پینے کی اشیاء کی روک تھام کے لئے 114آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے جن 114آئٹمز کی درآمد روکنے کے لئے پا بندی عائد کی گئی ہے ان میں فیس کریم، شیمپو ، تازہ دودھ ، خشک دودھ ، فلیور ملک ، چائے یا کافی واٹنر ، مشروبات ، مکھن ، شہد ، چائے ، لال مرچ ، ہلدی ، گرم مصالہ جات ، سویا بین آئل ، پام آئل ،
مکی کا تیل ، سبزیوں کی چکنائی اور تیل ، بچوں کی غذا، بسکٹس ، ویفرز ، اچار ، فروٹ جام ، سنگتر ے کا جوس ، سیب کا جوس ، منرل واٹر ، مرغیوں کی خوراک ، سینتھک سرکہ ، ٹوتھ پیسٹ ، صابن ،بال رنگنے کا پاوڈر ، وغیرہ شامل ہیں پاکستان کوالٹی اینڈ سٹینڈرڈ ز آرگنائزیشن کے طے کردہ کم از کم معیارات پر پوری نہ اترنے والے اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔