اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے کے پہلے روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 998.36 پوائنٹس گر گیا جس کے باعث 40 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گر گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق صبح دس بجے
انڈیکس 525.04 پوائنٹس گر گیا، انڈیکس کی سطح 40 ہزار کی نفسیاتی حد کھونے کے بعد 39545.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔پورے کاروباری روز کے دوران مندی میں اتار چڑھا دیکھنے کو ملا، ایک موقع پر انڈیکس میں مندی 1 ہزار پوائنٹس سے زائد سے گر گیا تھا اور انڈیکس 38865.10 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 998.36 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد کھونے کے بعد 39072.47 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.49 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران 27 کروڑ 79 لاکھ 44 ہزار 438 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔