کراچی(این این آئی)نجی شعبے کی جانب سے در آمد کی جانے والی چینی کے باریک ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ در آمد میں حائل مشکلات کے باعث نجی شعبے کی جانب سے کوٹے سے کم چینی در آمد کیے جانے کا امکان ہے ۔
حکومت نے قلت کے باعث نجی شعبے کو دو لاکھ ٹن چینی در آمد کرنے کی اجازت دی ہے ،تاہم نجی شعبے کی جانب سے در آمد کی جانے والی چینی نسبتاً باریک اور کم مٹھاس کی حامل ہے جبکہ مقامی طور پر تیار ہونے والی چینی موٹی اور زیادہ مٹھاس رکھتی ہے ،نجی شعبے کی جانب سے دبئی،سعودی عرب،مصر،برازیل اور الجزائر سے چینی در آمد کی جارہی ہے۔چینی کے در آمد کنندہ مزمل چیپل کے مطابق در آمد کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 92روپے سے گر کر85تا86روپے کی سطح پر آگئی ہے ،تاہم ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت مختلف ہے جس کا تعلق طلب و رسد سے ہے ۔