جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

عالمی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ میں یکدم بڑا اضافہ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تقریباً 3800 روپے اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے سونا پاکستان میں بھی مزید مہنگا ہو گیا ہے، آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 23 ڈالر (تقریباً 3800 روپے) کا اضافہ ہو گیا ہے، اس وجہ سے سونے کی فی اونس قیمت 1909 ڈالر

ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیزی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی آئی ہے اور یہاں بھی سونا مہنگا ہوا ہے۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 326 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے دس گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 91 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40600پوائنٹس سے گھٹ کر40ہزار پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں110ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے گھٹ کر 75کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔مندی کی وجہ سے76فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اورمنافع کی خاطر فروخت کے دبا کیساتھ سرمائے کے انخلاکے نتیجے میں انڈیکس 39900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا تھا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 606.09پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 40676.92پوائنٹس سے کم ہو کر 40070.83پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 279.23پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17258.63پوائنٹس سے کم ہو کر 16979.40پوائنٹس پرآگیا جبکہ کے ایس

ای آل شیئرز انڈیکس 28993.69پوائنٹس سے گھٹ کر 28574.84پوائنٹس ہو گیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب10ارب50کروڑ20لاکھ93ہزار994روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سر مائے کا مجموعی حجم 76کھرب49ارب 13کروڑ25لاکھ 52ہزار689روپے سے کم ہو کر 75کھرب38ارب 63کروڑ4لاکھ 58ہزار695روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 12ارب روپے مالیت کے 34کروڑ85لاکھ 89ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کے 37کروڑ17لاکھ 32ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 398کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،302میں کمی اور 10کمپنیوں

کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 5کروڑ26لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ50لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ46لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ42لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ54لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے انڈس ڈائنگ کے بھا میں 35.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے

اسکے حصص کی قیمت 584.99روپے ہو گئی اسی طرح 24.00روپے کے اضافے سے محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 444.00روپے پر جا پہنچی جبکہ اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 31.91روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 403.00روپے ہو گئی جبکہ 30.49روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 1689.51روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…