اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی لیکن آج بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
میں دس امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1900 ڈالر سے بڑھ کر 1910 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔جس کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 سو روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اس طرح سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی ہے۔