بہاولنگر(این این آئی ) سموگ کے باعث اینٹوں کے بھٹے بند ہونے کے پیش نظر جہاں اینٹوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے وہاں پر سیمنٹ کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں بہاولنگر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں اینٹوں کی قیمتوں کیساتھ ساتھ سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں 50 سے 60 روپے اضافہ دیکھا جا
رہا ہے سرکاری ریٹ 520 روپے سے 530 روپے تک ہے جبکہ گردونواح کے علاقوں میں سیمنٹ کی بوری 590 سے 600 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اسی طرح اینٹوں کی قیمتوں میں بھی 100 روپے سے 250 روپے فی ہزار اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے متعلقہ ادارے کاروائی کرنے کی بجائے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔