ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عوام تیار ہو جائے  آٹے کی قیمتوں میں کمی کے امکانات ختم

datetime 21  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ میں گندم کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث مقامی سطح پر آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں جب کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی در آمد کنندگان بھی پریشان ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے در آمد کے رجحان کے باعث عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافے کا

رجحان ہے ،اس وقت فی ٹن گندم کی قیمت 270ڈالرفی ٹن کی سطح سے زائد ہے ،عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافے سے مقامی سطح پر آٹے کی قیمت میں کمی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں،اس حوالے سے مقامی در آمد کنندہ مزمل چیپل نے بتایا کہ گندم کی در آمد مقامی مارکیٹ میں پیدا ہونے والی قلت پوری کرنے کیلئے کی جارہی ہے اور اس کے نتیجے میں آٹے کی قیمت میں کسی بھی بڑی کمی کا امکان نہیں،انہوں نے بتایا کہ 15لاکھ ٹن کی قلت پوری کرنے کیلئے حکومت نے نجی شعبے کو گندم در آمد کرنے کی اجازت دی تھی اور شروع میں گندم کے سودے کرنے والے در آمد کنندگان کو فی ٹن گندم 259ڈالر میں پڑی،تاہم اگر بروقت گندم در آمد نہیں کی جاتی تو ملک میں آٹے کی قیمت میں10تا20روپے اضافہ بھی ہوسکتا تھا،تاہم گندم کی مسلسل در آمد سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا ہے ،اس وقت چکی کا آٹا 66تا68روپے کلو جبکہ فائن آٹا64روپے کلو میں دستیاب ہے ،تاہم دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی کو 3لاکھ ٹن گندم در آمد کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں کیونکہ عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…