کراچی (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8ڈالر کے اضافے سے 1948ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز
ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ14ہزار400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے کے اضافے سے98ہزار80روپے ہو گئی۔