نیو یارک (آن لائن)کرونا کی مہربانی سے “ہوم فٹنس” کمپنی کا مالک ارب پتی بن گیا۔رواں سال مارچ میں امریکا میں کرونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیل جانے کے بعد سے “ہوم فٹنس” کے سامان کی صنعت سے متعلق امریکی کمپنی Peloton کے کاروبار کی چاندی ہو گئی۔ اس کے نتیجے میں کمپنی کے
بانی جون فولی کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور وہ امریکی کاروباری افق پر ایک نئے ارب پتی کی حیثیت سے نمودار ہوئے ہیں۔جون فولی نے تقریبا سات برس قبل Kickstarter فورم پر 3 لاکھ ڈالر کے قریب رقم اکٹھی کر کے کمپنی شروع کی تھی۔ تاہم اب کمپنی کی سالانہ فروخت کا اندازہ اربوں ڈالر میں لگایا گیا ہے۔بلومبرگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ کے بعد سے اب تک کمپنی کے حصص کی قیمت میں 350 کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی وجہ سے کمپنی کے بانی جان فولی کی مجموعی دولت کا حجم بڑھ کر تقریبا 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ۔رواں سال جون میں اختتام پذیر ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی فروخت تقریبا 3.65 ارب ڈالر رہی۔ اب سے ایک سال پہلے کمپنی کے حوالے سے خوش گمان ترین افراد بھی اس حجم کی توقع نہیں کر سکتے تھے۔