کراچی(این این آئی) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر کم ہوکر166روپے ہوگئی جب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 10پیسے کم ہوگئی اور قیمت خرید مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق
پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 8پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.88روپے سے گھٹ کر165.80روپے اور قیمت فروخت166.18روپے سے گھٹ کر166روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166روپے مستحکم رہی لیکن قیمت فروخت166.40روپے سے گھٹ کر166.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید194.50روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر197روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر218روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی۔