ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاپنگ مالز اور ہائوسنگ سوسائٹیز میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر کراچی نے بلک سپلائی کی آڑ میں بڑے پیمانے پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس چوری کا انکشاف کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کراچی کے معروف شاپنگ مالز اور معروف ہائوسنگ سوسائٹیز کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ

مذکورہ شعبے گزشتہ 5 سال سے ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ ٹیکس چوری میں ڈالمن مال طارق روڈ، کلفٹن، ناظم آباد، اوشین مال، لکی ون، ایمرلڈ،فورم، صائمہ مال، ملینیم مال، بلیوارڈ حیدرآباد سمیت دیگر شاپنگ مال اور شہر کی ایک بڑی ہائوسنگ سوسائٹی کے علاوہ دیگر سوسائیٹیز بھی شامل ہیں جنہیں ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کی جانب سے نوٹسز بھی ارسال کردیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہر کے تمام شاپنگ مالز اور مقامی ہائوسنگ سوسائٹی کے الیکٹرک سے بلک میں بجلی حاصل کرتے ہیں جس پر کے الیکٹرک سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرتی جس کے بعد شاپنگ مالز اور ہائوسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ اپنے صارفین کو اضافی قیمت پر بجلی فروخت کرتے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ ہائوسنگ سوسائٹی اپنے صارفین اور مالز اپنے کرایہ داروں سے ایڈوانس ٹیکس اور سیلز ٹیکس وصول نہیں کرتے اور شاپنگ مالز کے کرایہ دار سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہیں حالانکہ شاپنگ مالز میں غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو 17 فیصد سیلز ٹیکس اور 3 فیصد دیگر ٹیکسوں کی مد میں ادائیگیاں کرنی ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاپنگ مالز 30 سے 38 روپے فی یونٹ بجلی کا ریٹ چارج کرتے ہیں اور شاپنگ مالز کی انتظامیہ کو مزید ٹیکس اور ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں سے  7.5 فیصد بھی وصول کرنا ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاپنگ مالز اپنے جنریٹرز سے بھی بجلی پیدا کرتے ہیں مگر اس پر بھی وہ کسی قسم کے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرتے، ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کراچی کی جانب سے ان شاپنگ مالز کو ٹیکس وصولی کے نوٹسز بھی ارسال کیے گئے جس کے جواب میں صرف تین شاپنگ مالز نے 30 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے بتایاکہ کراچی شاپنگ مالز اور ہائوسنگ سوسائٹی پر تقریبا 3 ارب روپے مالیت کے ٹیکس واجبات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو گزشتہ 5 سال سے ادا نہیں کیے جارہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…