پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار

2  ستمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔نیویارک میں قائم ریسرچ فرم مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ کے مطابق 2020 میں ایشیاء میں سب سے بہتر کارکردگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رہی۔

عالمی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او ایم ڈی فرخ ایچ خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کووڈ 19کا بہترین انداز سے مقابلہ کیا۔ اس کی معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ غیرملکی خریدار جو پچھلے دو سال سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے خالص فروخت کنندہ تھے وہ اگست کے مہینے میں خالص خریدار بن کر ابھرے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان قومی صحت اور معاشی انتظام کاری کے تناظر میں کورونا سے بہترین انداز میں نمٹا ہے۔ حکومت اور مرکزی بینک، دونوں نے مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے جراتمندانہ اقدامات کیے۔ فوری اور موثر اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ ٹریک پر آگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…