لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی قیمت میں 5 سو روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے فی تولہ جبکہ 22قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 250 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔