اسلام آباد ( آن لائن)اوگرا نے اسٹیٹ آف دی ریگولیٹڈ پٹرولیم انڈسٹری رپورٹ برائے سال2018-19 پیش کر دی ہے جس میںگیس شارٹ فال 10 سال میں 5 ہزار 389 ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیس شارٹ فال 2025 تک 3 ہزار 684 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گا،گیس شارٹ فال 2019 میں 1440 ایم ایم سی ایف ڈی تھا ،اوگرا نے گیس کی
مقامی پیداوار ضروریات کیلئے ناکافی قرار دیدی ہے گیس کی فراہمی میں درآمدی ایل این جی کا حصہ 21 فیصد تک بڑھ گیا ہے ، کل 4 ہزار 319 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے ،سندھ 46 فیصد اور کے پی 12فیصد گیس فراہم کررہا ہے ،بلوچستان11 فیصد گیس پیدا کررہا ہے،2024 تک گیس کی طلب 5 ہزار 332 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گی ،2030 تک گیس کی طلب 6 ہزار 937 ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھنے کا تخمینہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال2018-19کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 20.62 فیصد سے گرتے ہوئے 19.56 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔مالی سال2018-19میں فرنس آئل (ایف او)کی کھپت میں 52.54فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل(HSD) میں 13.64فیصد، ایوی ایشن فیول میں 12.25فیصد، جبکہ مٹی کے تیل میں 10.10فیصد تک کمی واقع ہو ئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) کا مارکیٹ شیئر کل توانائی کی رسد کا 41.76فیصد رہ کر سرفہرست رہا۔مالی سال2018-19کے دوران ریفائنریز کی کل پیداوارمیں9.20فیصد کی گراوٹ سے 12.40ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں گیس کی 13,452کلو میٹر طویل نظام ترسیل جبکہ 1,77,029کلو میٹر طویل نظام تقسیم کا بہت بڑا جال بچھا ہوا ہے جہاں سے گھریلو، صنعتی، کمرشل اور نقل و حمل کے شعبہ جات کو قدرتی گیس فراہم کی جاتی ہے۔
رواں مالی سال کے دوران گیس کی کل کھپت 3969ملین مکعب فٹ یومیہ تھی جبکہ اسی دوران قدرتی گیس کی کل فراہمی 4,319ملین مکعب فٹ رہی ہے۔مالی سال 2018-19کے دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے اپنے ترسیل کے نیٹ ورک میں 81کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اسی طرح رواں مالی سال کے دوران سوئی ناردرن نے اپنے تقسیم کے نیٹ ورک میں 7782کلو میٹر کا اضافہ کیا۔رپورٹ میں
مزید بتایا گیا ہے کہ سوئی سدر ن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 24کلو میٹر کا اضافہ کیا اور تقسیم کے نیٹ ورک میں نے 660کلو میٹر کا اضافہ کیا۔سوئی ناردرن نے مالی سال 2018-19کے دوران430,411نئے صارفین کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کیا اور جس سے اس کے کل صارفین کی تعداد 6.8ملین تک پہنچ گئی ہے۔سوئی سدرن نے 106,054 نئے کنکشن کا اضافہ کیا جس سے اس کے صارفین کی
کل تعداد 3.0ملین ہو گئی۔مجموعی طور پر مالی سال 2018-19کے اختتام تک ملک میں قدرتی گیس کے صارفین کی کل تعداد 9.8ملین تھی۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19کے پاور سیکٹر نے 38فیصد گیس استعمال کی۔ گھریلو صارفین نے 22فیصد ، کھاد کے شعبے میں 16فیصد ،عام صنعت نے 9فیصد اور اسی طرح کیپٹیو پاور نے 8فیصد گیس استعمال کی۔صوبوں کے لحاظ سے پنجاب میں اس عرصے کے دوران 51فیصد،سندھ میں 38فیصد،خیبر پختونخوا میں 9فیصد جبکہ بلوچستان میں 2فیصد
استعما ل ہوئی۔مالی سال 2018-19کے دوران قدرتی گیس کی فراہمی 4,319ملین مکعب فٹ تھی جو کہ سوئی،اْچ،قادر پور ، سواں، زمزمہ، بدین، کندکوٹ، ماڑی، اور منزلئی کی گیس فیلڈز سے حاصل کی گئی۔گیس کی مجموعی پیداوار میں سے 3,279ملین مکعب فٹ(بشمول 901ملین مکعب فٹ درآمدہ شدہ RLNG )گیس یوٹیلٹی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو مہیا کی گئی۔اس دوران 1,040ملین مکعب فٹ گیس فیلڈز کی جانب سے براہ راست صارفین کو مہیا کی گئی۔ مالی سال 2018-19کے
دوران گیس کی اس فراہمی میں سندھ کا حصہ 46فیصد،خیبر پختونخوا،بلوچستان اور پنجاب کا بالترتیب 11,12اور 3فیصد رہا۔مالی سال 2018-19 کے دوران ایل پی جی کا استعمال 1,061,447میٹرک ٹن سالانہ رہا جو گزشتہ سال کیمقابلے میں 17فیصد کم تھا۔مالی سال 2018-19 میں پاکستان میں 12ایل پی جی پروڈیوسرز، 190ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں جبکہ5,500سے زائد مجاز ڈسٹری بیوٹر تھے۔اوگرا نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سی این جی کو فروغ دینے اور سی این جی اسٹیشنوں پر محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔مالی سال2018-19کے دوران نقل و حمل کے شعبے میں قدرتی گیس کا استعمال 193ملین مکعب فٹ سے کم ہو کر 178ملین مکعب فٹ رہا۔