بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایمریٹس کا پاکستان کے اہم شہر کے لئے پروازوں کی آمد و رفت کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایمریٹس نے سیالکوٹ سے اپنی پروازوں کی آمد و رفت کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس تبدیلی کی بدولت مسافر براستہ دبئی دنیا کے چھ براعظموں کے 75 شہروں کے نیٹ ورک تک بہتر انداز سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ دبئی کے مقامی وقت کے مطابق پروازوں کے معمولات میں 22 اگست سے تبدیلی کے بعد ایمریٹس کی پرواز 618 EK دبئی سے رات 8 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ رات کو ایک بج کر

10 منٹ پر سیالکوٹ پہنچے گی۔ ریٹرن فلائٹ 619 EK سیالکوٹ سے 2 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوگی اور صبح پانچ بجے دبئی پہنچے گی۔ سیالکوٹ کے علاوہ ایمریٹس پاکستان میں چار دیگر شہروں سے بھی براہ راست پرواز کی سہولت فراہم کرتا ہے جن میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، اور پشاور شامل ہیں۔ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دبئی آنے جانے والے ٹرانزٹ سمیت ہر طرح کے مسافروں بشمول متحدہ عرب امارات کے شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے دبئی (اور متحدہ عرب امارات) آمد پر کرونا ٹیسٹ لازم ہے، چاہے وہ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں۔ دبئی آنے والے افراد کو عالمی معیار کی میزبانی کے ساتھ بہترین تفریحی سہولیات میسر ہیں۔ سال 2019 میں دبئی شہر نے ایک کروڑ 67 لاکھ مسافروں کا خیرمقدم کیا جبکہ سینکڑوں بین الاقوامی اجلاسوں اور نمائشوں کے ساتھ اسپورٹس اور تفریحی تقاریب کا انعقاد ہوا۔ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹوارزم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کی جانب سے دبئی کو ان اولین شہروں میں شامل تھا جس نے محفوظ سفر کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہوا ہے۔ اس اقدام سے دبئی میں مسافر کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے حکومت کے جامع اور موثر اقدامات کی توثیق ہوتی ہے۔ ایمریٹس نے اپنے مسافروں اور ملازمین کی حفاظت گراؤنڈ اور فضا میں یقینی بنانے کے لئے جامع اقدامات نافذ کئے ہیں جن میں حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں جو ماسکس، دستاتے، ہینڈ سینی ٹائزر اور جراثیم کش ٹشو پر مشتمل ہے۔ یہ سہولت تمام مسافروں کو میسر ہے۔ ان اقدامات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہ لنک (www.emirates.com/yoursafety) وزٹ کریں۔ دبئی آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کے داخلے کے لئے مزید شرائط جاننے کے لئے یہ لنک (www.emirates.com/flytoDubai) وزٹ کریں۔ دبئی کے شہری تازہ ترین سفری شرائط کے بارے میں جاننے کے لئے یہ لنک (www.emirates.com/returntoDubai) وزٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…