اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

عوام کیلئے انتہائی بری خبر ، چینی کی قیمتیں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 17  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں چینی کی قیمتیں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں چینی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پشاور میں ایک کلو چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق لاہور،

اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ، حیدرآباد، راولپنڈی کی نسبت پشاور میں چینی 10 روپےفی کلو مہنگی ہے۔جب کہ سیالکوٹ،گوجرانوالہ، ملتان اور سکھرکی نسبت پشاور میں چینی15 روپے فی کلو تک مہنگی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور،کراچی اور حیدرآباد میں چینی 100 روپے کلو ہے جب کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان اور سکھر میں چینی 95 روپےکلو فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 95 روپے 67 پیسے فی کلو تک ہے اور ایک کلو چینی کی کم ازکم قیمت 92 جب کہ زیادہ سے زیادہ 110 روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کھانے پینےکی 15 چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 چیزوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ ایک ہفتے میں 23 چیزوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…