ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

لگژری مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کاریں ،اے سی، ڈیپ فریزرز ،ریفریجریٹرز کتنے فیصد تک کم تیار ہوئے؟جانئے

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گزشتہ مالی سال لگژری مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کاروں کی پیداوار 55 فیصد کم ہوگئی، ایئرکنڈیشنرز، ڈیپ فریزرز اور ریفریجریٹرز بھی 58 فیصد تک کم تیار ہوئے۔ دوسری طرف آٹا چکی اور خوردنی تیل سمیت کئی

ضروری اشیا ء کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق سال 20-2019 میں گاڑیوں کی پیداوار 55 فیصد تک کم رہی، جییپوں اور کاروں کی پیداوار 2 لاکھ 16 ہزار 780 یونٹ سے گر کر صرف 97 ہزار 889 رہ گئی، ایئرکنڈیشنرز اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں بھی 58 فیصد تک گرواٹ رہی۔ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار سال 19-2018 میں 5 لاکھ 18 ہزار 180 تھی جو 20-2019 صرف 2 لاکھ 16 ہزار 150 رہی، ریفریجریٹر کی تیاری 10 لاکھ 83 ہزار 696 سے کم ہوکر 7 لاکھ 16 ہزار 152 پر آگئی۔پاکستان میں ٹی وی سیٹس کی پیدوار پہلے 3 لاکھ 80 ہزار 690 تھی جو سال 20-2019 میں 25 فیصد کمی کیساتھ 2 لاکھ 82 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف گندم کے تھریشرز کی پیداوار 67 فیصد، آٹا چکیوں کی 45.42 فیصد جبکہ پاور لومز کی پیداوار 54 فیصد بڑھی۔گزشتہ سال چینی، کپڑوں، سگریٹس اور مکانوں کی تزین آرائش والے پینٹ اور وارنش کی پیداوار میں بھی کمی دیکھی گئی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…