لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر کی صرافہ
مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں یکدم 2100 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا۔ جس کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 27ہزار 500 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔