پی ایس او پٹرول پمپ پر الیکٹرک کار چارجنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا

29  جولائی  2020

اسلام آباد(این این آئی)پی ایس او پٹرول پمپ پر الیکٹرک کار چارجنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ بدھ کو پی ایس او الیکٹرو کی تقریب پی ایس او پمپ ایف 7 میں منعقد ہوئی،افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا لیں گے، قابل تجدید توانائی کی پالیسی اور یورو 5 پٹرول کی درآمد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ پی ایس او کی پاکستان میں جدید طریقوں پر فیول فراہی کے اقدامات قابل ستائش ہیں، پاکستان توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ انشاء اللہ ہماری پالیسیاں توانائی کے شعبے میں وسعت و ترقی لائی گئی۔ ندیم بابر نے کہاکہ ہوائی آلودگی میں اگلے دس سال تک 30 فیصد توانائی پالیسی کا اہم جز ہے، ہمیں آئندہ سالوں میں پاکستان کو ماحول پسند فیول کیطرف لے کر جانا ہے، ماحولیاتی تبدیلی اہم عالمی مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اکلین انرجی دنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق پٹرولیم ڈویڑن کلین انرجی پر کام کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…