وزیر توانائی عمر ایوب نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی قراردیا

29  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی عمر ایوب نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی قراردیا۔قومی اسمبلی میں شاہدہ رحمانی کے کے الیکٹرک پر سوال کا جواب دیتے ہوئے عمر ایوب نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ کے الیکٹرک کا ٹیرف پاکستان کے نیشنل ٹیرف سے ساڑھے تین روپے کم ہے،

اس ٹیرف کو ہم نے ریشنلائز کرنا ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ کراچی الیکٹرک پر نیپرا نے بتایا کہ انہوں نے گرڈ سسٹم پر انوسمنٹ نہیں کی، کے الیکٹرک میں سندھ کے ممبر نے سفارش کر کے کے الیکٹرک کے جرمانے کم کرائے۔عمر ایوب نے کہاکہ کے الیکٹرک کو 500 کے وی گرڈ بنانے کا کہا ہے، ہم ساڑھے 8 سو میگا واٹ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کے الیکٹرک نے طروقت آئل نہ منگوایا ہم نے انہیں سہولیات فراہم کی، کے الیکٹرک کا ایل این جی پلانٹ اگلے سال آئیگا جس سے بہتری آئیگی۔عمر ایوب نے کہاکہ این ٹی ڈی سی کے لوگوں کو مبارکباد کہ کل 23 ہزار 300 میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن میں گئی جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے، ہماری توجہ دیہی علاقوں اور شہروں میں ٹرانسفارمر مہیا کرنا ہے، گزشتہ اتنے ادوار میں سسٹم پر کسی نے کام نہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی کہ پورے پاکستان میں سسٹم کی بہتری کی فزیبلٹی بنائیں۔ملیکہ بخاری نے بتایاکہ ہم نے سستا انصاف یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے، وراثتی حقوق کا قانون مروج کرایا جس سے پندرہ دن میں حق مل سکتا ہے۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ انسداد حراسگی کو اختیارات دئیے کہ وہ خواتین کے وراثتی حقوق کو پروٹیکٹ کریں، پاکستان میں سول کیسز کو مسئلہ حل کرنے پر بھی کام کیا ہے نظام عدل میں دو ٹیئر کا سسٹم نافذ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو کیس 15 سال میں حل ہوتا تھا وہ دو سال میں ہو گا۔

پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم خیال زمان نے کہاکہ سندھ میں 28 کنوؤں سے گیس نکلتی ہے ،گھوٹکی، لاڑکانہ، سانکھڑ میں پانچ مقامات پر ڈرلنگ ہو رہی ہے، اس سے کافی آئل و گیس نکلے گا۔ خیال زمان نے کہاکہ ایس ایس جی پی ایل 72 اور ایس این جی پی ایل 192ارب کا قرض دار ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہاکہ جون 2019 میں اور آج پیٹرولیم لیوی کیا ہے۔ عمر ایو ب نے کہاکہ پیٹرولیم لیوی میں

کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ اجلاس کے دور ان مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری پیٹرولیم خیال زمان نے بتایاکہ آئرن، کوپر ،لیڈ ودیگرضلع چترال میں موجو دہے، جتنی بھی معدنیا ت ہیں انکا سروے ہو چکا ہے، ہنگو کوہاٹ اور کرک میں بڑی تعداد میں آئل ہے، جنوبی اضلاع کا سروے ہو رہا ہے، آئل اینڈ گیس کی رپورٹ ایک سال کے اندر آجائیگی جس میں وزیر ستان اوردیگر اضلاع میں

کام شروع ہو گا۔پارلیمانی سیکرٹری خارجہ عندلیب عباس نے بتایاکہ ڈھائی لاکھ پاکستانی دو ماہ میں پاکستان واپس پہنچے، عندلیب عباس نے کہاکہ ایران سے 8 ہزار 4 سو 65 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا،کرونا کی وجہ سے ایئرلائنز بند تھیں،ہم نے ایران سے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا،ایران نے بارڈر کھول کر پاکستانیوں کو واپس بھیجا،اب ایران ایئر کے ذریعہ پاکستانی واپس آ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ

ایران میں کورونا کی دوسری لہر آئی ہے، مشہد اور قم کے علاقے بند کر دئیے ہیں، عندلیب عباس نے کہاکہ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان کو کرونا صورتحال پر سراہا جا رہا ہے، بارڈر پر ایس او پیز اب تبدیل ہو گئی ہیں، ایران کیساتھ ساری سہولیات موجود ہیں، زائرین کی پہلے والی صورتحال کو زیر بحث لا کر ٹھیک کیا گیا۔اجلاس کے دور ان مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ موجودہ دور

حکومت میں کوئی نئی آئل ریفانری نہیں لگی، پیٹرولیم قلت کے پیچھے کونسا مافیا اور کمپنیاں ہیں کتنی کرپشن ہوئی۔ عمر ایوب نے کہاکہ چھ سے سات ارب ڈالر کی بڑی ریفانری لگے گی، تقریبا 28 فیصد زیادہ پیٹرول کی کھپت گزشتہ سال کے مقابلے بڑھی، جن لوگوں کو ہم پکڑتے ہیں انکی ضمانت ہو جاتی ہے، ہم چاہتے ہیں اس پر انوسٹی گیشن ہو تاکہ کمپنیز دوبارہ ایسا سوچ بھی نہ سکیں، یو ایم سیز کے

بڑے ٹینک کا آٹومیٹک ٹیلی میٹری ڈیٹا بنا نے پر کام کر رہے ہیں۔طاہرہ اورنگزیب کے سوال پرمراد سعید نے جواب دیاکہ اسلام آباد مری کے مقامی لوگوں سے ٹول اکٹھا کر نے کی بات ہوئی ،ہمارے دور میں کوئی ٹول پلازہ نیا نہیں بنا ،جو بنے ہیں وہ آپکے دور میں ہی بنے، سیہون شریف اور دیگر سڑکوں پر کبھی کام نہ ہوا تھا اس پر ہم کام کریں گے۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…