جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 5ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

datetime 28  جولائی  2020 |

کراچی (این این آئی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج 5ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید 406.11پوائنٹس کے اضافے سے38627.27پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیا

جب کہ64.03 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت59ارب57کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 36.85فیصد زائدرہا ۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 38300،38400،38500اور38600 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس406.11پوائنٹس کے اضافے سے 38627.27پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی187.43پوائنٹس کے اضافے سے16821.71پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 225.05پوائنٹس کے اضافے سے 27253.42پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ گذشتہ روزمجموعی طور پر392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے251کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ122میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت71کھرب54ارب96کروڑ9لاکھ روپے سے بڑھ کر72کھرب14ارب26کروڑ87لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے وائتھ پاک کے حصص 46.99روپے کے اضافے سے994.49روپے اورفلپ موریس 24.99روپے کے اضافے سے1775روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 141.21روپے کی کمی سے 6577.12روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص 51.99روپے کی کمی سے835.01روپے ہوگئی۔٭٭٭٭٭

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…