اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ترسیلات زر 2 ارب 46 کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

datetime 14  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جون2020میں ترسیلات زر میں50.7فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر 2 ارب 46 کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ

2019 سے2020 ترسیلات زر23ارب کی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ سال ترسیلات زر21 ارب 70کروڑ تھی جس میں 6.4فیصداضافہ ہوا۔عالمی بینک کے خدشے کے باوجود پاکستان میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال اپریل میں اپنے ایک بیان میں عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے باعث عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی۔عالمی بینک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے سبب تیز گراوٹ کے نتیجے میں ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے، عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی، اجرت اور ملازمت میں کمی کے باعث تیز گراوٹ ہوگی۔معاشی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وبائی صورت حال کے باوجود ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…