کراچی(این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید 700روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 5200روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت12ڈالرکے اضافے سے1782ڈالرہوگئی جس کے
زیر اثرملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 5200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے 90ہزار192روپے ہوگئی واضح رہے کہ سونے کی مزکورہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم رہی۔