جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

جیولرز نے کورونا مریضوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا، پرانے سونے کی حیرت انگیز قیمت پر خریداری

datetime 22  جون‬‮  2020 |

پشاور(آن لائن)کرونا سے متاثر ہونے والے پریشان حال مریضوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے پرانا سونا 60ہزار روپے فی تولے پر خریداری شروع کردی گئی ہے۔ سونے کی مارکیٹ میں ریٹ 1لاکھ روپے فی تولہ تک ہے تاہم کرونا سے متاثر ہونے والے شہریوں نے پرانے سونے کی فروخت شروع کردی ہے سونا فروخت کرنے والے شہریوں کے مطابق کرونا کے باعث ان کا کاروبار بری طور پرمتاثر ہو چکا ہے

کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے رشتہ داروں کے مطابق علاج کے لئے سونا فروخت کر رہے ہیں مریضوں کے رشتہ داروں کے مطابق ہمارے پیارے موت کے منہ میں ہیں لاک ڈاؤن کے باعث بھی کاروباری بری طور پر متاثر ہو چکا ہے جبکہ اپنے پیاروں کے علاج کے لئے اب سونے کی فروخت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہے دیہاڑی دار بعض مزدوروں کے مطابق انہوں نے اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے چند ماسہ تولہ سونا خریدا تھا تاہم ہمارے پیارے کرونا سے متاثر ہ چکے ہیں جس کا علاج ضروری ہے تاہم سٹی ایریا، کینٹ ایریا اور ٹاؤن ایریا کے سونے کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے متاثرہ کرونا کے شہریوں اورمریضوں کے لواحقین سے ایک لاکھ روپے کے بجائے ساٹھ ہزار روپے تک فی تولہ سونے کی خریداری شروع کردی ہے تاہم سونے کے کاروبار کرنے والے بعض تاجروں کے مطابق پرانے سونے اورنئے سونے کی قیمت میں فرق ہوتا ہے۔  سونے کی مارکیٹ میں ریٹ 1لاکھ روپے فی تولہ تک ہے تاہم کرونا سے متاثر ہونے والے شہریوں نے پرانے سونے کی فروخت شروع کردی ہے سونا فروخت کرنے والے شہریوں کے مطابق کرونا کے باعث ان کا کاروبار بری طور پرمتاثر ہو چکا ہے کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے رشتہ داروں کے مطابق علاج کے لئے سونا فروخت کر رہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…