لاہور (آن لائن)رواں کاروباری ہفتے کے چھٹے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار 200 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے فی تولہ کا اظہار دیکھنے میں آیا۔ جس کے نتیجے میں 22 قیراط سونے کی قیمت 92 ہزار 700 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔