اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا کی طرح ڈالر بھی بے قابو ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 65 پیسے کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 65 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔12 جون کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 2.76 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا

اور ڈالر.70۔166روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید90پیسے کے اضافے سی165.50روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت70پیسے کے اضافے سی166روپے سے بڑھ کر166.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید165.50روپے سے بڑھ کر166.20روپے اور قیمت فروخت166 روپے سے بڑھ کر166.70روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید184روپے اور قیمت فروخت186روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 205روپے سی205.30روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر207.30روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 43.20روپے سے بڑھ کر43.60روپے اور قیمت فروخت43.70روپے سے بڑھ کر44.10روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.20روپے سے بڑھ کر44.60روپے اورقیمت فروخت 44.70روپے سے بڑھ کر45.10روپے ہوگئی۔دوسری جانب لک میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 70 ملین ڈالر کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 12 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 16.775 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 16.705 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 10.107 ارب ڈالر اور بینکوںکے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.868 ارب ڈالرہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…