جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال میں اچھی خبر، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، اربوں روپے کی سرمایہ کاری

datetime 10  جون‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای100انڈیکس 261.48پوائنٹس کے اضافے سے35ہزار کی نفسیاتی حدکو بحال کرتے ہوئے 35065.08پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.63فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک36 ارب 72کروڑ41لاکھ روپے بڑھ گئی

البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 8.23فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے باعث تیزی کا رجحان رہا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 35ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 35113پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا بعد میں 35100کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس261.48پوائنٹس کے اضافے سے 35065.08پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای30انڈیکس 123.40پوائنٹس کے اضافے سے15311.81پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس145.34پوائنٹس کے اضافے سے24997.65پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے 199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ152میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم65کھرب91ارب94کروڑ89لاکھ روپے سے بڑھ کر66کھرب28ارب67کروڑ30لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 21کروڑ86لاکھ 56ہزار شیئرز رہا جومنگل کے مقابلے میں ۱یک کروڑ96لاکھ 26ہزار شیئرزکم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت 51.14روپے کے اضافے سے 736.15روپے

اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 50.66روپے کے اضافے سے850.67روپے ہو گئی جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 40روپے کی کمی سے6650روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 33.99روپے کی کمی سے840روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک ریفائنری، ٹی آر جی پاک،بینک آف پنجاب،یونٹی فوڈز،لوٹی کیمکل،اینگرو پولیمر،ہیسکول پٹرول، میپل لیف،آزگارڈ نائن اورہم نیٹ ورک کے حصص سرفہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…