پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی سرمایہ کاروں نے کروڑو ں کما لیے

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنانے کے باعث کاروبار حصص میںکاروباری اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر محدود پیمانے پر تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 54.03پوائنٹس کے اضافے سے 34803.60پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.22فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں

اضافہ ریکارڈکیا گیالیکن مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب 22کروڑ84لاکھ روپے کی کمی ہوئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت7.1فیصد زائد رہا۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے لوٹی کیمکل،جہانگیر صدیقی ، پاک ریفائنری، ٹی آر جی پاک،پاک انٹر بلک ،ہم نیٹ ورک،، میپل لیف،یونٹی فوڈز،حبیب بینک اورہیسکول پٹرول کے حصص سرفہرست رہے ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے اور عارضی سرمایہ کاری کی عرض سے حصص کی خریدوفروخت کی وجہ سے اتارچڑھاؤ دیکھنے میں آیاجس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 34855پوائنٹس کی بلند اور 34686پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 54.03پوائنٹس کے اضافے سے 34803.60پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 17.75پوائنٹس کے اضافے سے15188.41پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس0.35پوائنٹس کے اضافے سے24852.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے 190کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ143میں کمی اور 24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم65کھرب93ارب17کروڑ73لاکھ روپے سے بڑھ کر65کھرب91ارب94کروڑ89لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 23کروڑ82لاکھ 82ہزار شیئرز رہا جوپیر کے مقابلے میں۱یک کروڑ58لاکھ 66ہزار شیئرززائد ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 110روپے کے اضافے سے 6690روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت  23.86روپے کے اضافے سے873.99روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 596روپے کی کمی سے9303روپے اور رفحان میظ کے حصص کی قیمت 134.99روپے کی کمی سے6955.01روپے پر آ گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…