منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان عالمی ’سپلائی چین ‘کا حصہ بن گیا  ٹیوٹا موٹرز ویتنام پاکستان سے آٹو پارٹس خریدے گی 

datetime 9  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی) ہائوس آف حبیب کی او ویٹرونکس کمپنی پاکستان کی اولین کمپنی ہوگئی ہے جو ٹیوٹا کمپنی کی عالمی سپلائیر چین کا حصہ بن گئی ہے اور اب پاکستان میں مقامی طور پر بنے آٹو پارٹس ’’آبساربر ایف آر بمپر‘‘ ٹیوٹا موٹر ویتنام کو برآمد کئے جائیں گے۔پاکستان کی آٹو انڈسٹری نے او ویٹرنکس لمیٹڈ کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے ، مذکورہ حصہ آئندہ کرولا میں فرنٹ بمپر کور کے عقبی حصے پر

لگایا جائے گا۔ یہ آٹو  پارٹ سخت جانچ پڑتال کے عمل اور معیارات میں کامیابی کے بعد منظور کئے گئے ہیں۔ یہ پرزہ جات ایکسپینڈڈ پولی پروپیلین (ای پی پی) سے بنے ہیں جو آئندہ کرولا کی گاڑیوں میں لگائے جائیں گے۔ یہ پارٹس عقبی نشستوں یا پہیوں میں استعمال ہونے پر گاڑی کا وزن مؤثر طریقے سے کم کردیتے ہیں ۔ گاڑی کے حفاظتی حصوں کی ایک بہترین بنیاد ہے۔انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ٹویوٹا موٹر کارپوریشن سے مذکورہ بالا حصے کی اے ویٹرونکس لمیٹڈ کے ذریعے ٹی ایم وی کمپنی کو فراہم کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ ٹویوٹا موٹر ویتنام بھی اسی ٹویوٹا کرولا ماڈل کو اپنا رہا ہے۔ٹی ایم وی کی ٹائم لائنز اگرچہ سخت ہیں ، آئی ایم سی نے مقامی سپلائر کے ساتھ مل کر صارف کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ڈیویلپمنٹ لیڈ ٹائم کو آدھا کر دیا ہے۔آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا کہ آئی ایم سی پچھلے تیس سالوں سے آٹو سیکٹر کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ ہم نے ملک سے اپنے عہد کو پورا کیا ہے اور پاکستان میں آٹو اور انجینئرنگ کی صنعت کو فروغ دیا اور آج ہم نئی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ٹویوٹا کے عالمی سپلائی چین کے ایک حصے کے طور پر وہ ملک کے صنعتی شعبے کو مزید ترقی دیں گے۔ آئی ایم سی نے مقامی وینڈروں کو غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ 30 کے قریب تکنیکی معاونت کے معاہدے کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل  طویل مدتی برآمدی مقصد کو حقیقت بنا سکتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس صنعت کے فروغ میں کردار ادا کرے اور ٹیکس کی شرحوں میں اضافے کے بجائے گاڑیوں کی زیادہ پیداوار سے محصول وصول کرے۔دریں اثنا، او ویٹرونکس لمیٹڈ  کے سی ای او سید عباس الحسینی نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ ٹویوٹا کی عالمی فراہمی کا حصہ بن گیا ہے

اور یہ مقامی آٹو صنعت کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہے ۔ اس شعبے کے لئے نئی برآمدی منڈیوں کے راستے کھل گئے ہیں۔آٹو انجینئرنگ، ہاؤس آف حبیب کے وائس چیئرمین ، محمد طیب ترین نے کہا چونکہ ملک کی معاشی نمو کو تیز کرنے کے لئے برآمدات بہت ضروری ہیں ، لہذا ہم اسی سمت میں کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ کامیابی ہمارا پہلا قدم ہے اور ہم سب مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ او ویٹرونکس لمیٹڈ پلاسٹک اور آٹوموٹو پارٹس کے شعبے میں سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اسے آٹو سیکٹر کی دنیا کی نامور تنظیموں کی تکنیکی معاونت حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…