جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کے الیکٹرک نے کراچی میں کورونا وائرس پھیلانے کا بیڑہ اٹھالیا

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ کورونا وائرس کے پھیلائو کا سبب بننے لگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چار سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے بڑی عمر کے افراد نیند پوری نہ ہونے کے باعث مختلف امراض بالخصوص کورونا کا شکار ہورہے ہیں کیونکہ نیند پوری نہ ہونے سے ان کی

قوت مدافعت میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اسی طرح بچے بھی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔ سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں  1100 بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچے گھروں میں رہنے کے بجائے باہر نکل رہے ہیں اور اس جان لیوا وائرس میں مبتلا ہورہے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور عوام کی جانوں کی سب سے زیادہ فکر کرنے والی سندھ حکومت کے سربراہ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ قوت مدافعت کی کمی کی وجہ سے کورونا وائرس سے مزید لوگوں کی امواتیں نہ ہوئیں تو پچھلے دو ماہ کی طرح کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کے الیکٹرک کے بے لگام گھوڑے کو لگام ڈالیں اور سخت گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ سے باز رہنے کی تنبیہ کریں ورنہ کراچی کے عوام احتجاج کے لئے سڑکوں پر آجائیں گے۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…