عبدالحکیم (این این آئی) پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی ہوجائے کے باعث پٹرول پمپ مالکان نے پہلے تو 3 دن کسٹمر کو پٹرول سپلائی بند کیے رکھی اس سے بڑھ کر ستم ظریفی کیا ہے کہ اب موٹر سائیکل سواروں کو پمپ مالکان پچاس اور 100 روپے سے زیادہ پٹرول فروخت نہیں کررہے جبکہ دور دراز کے علاقوں میں سفر کرنے والے مسافر بچے اور
خواتین پٹرول کی مصنوعی قلت کے باعث ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں موٹر سائیکل سواروں کو ہر پٹرول پمپ پر رک کر منت سماجت کرنے کے بعد چند روپوں کا پٹرول دستیاب ہونا سراسر نا انصافی ہے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پٹرول کی مصنوعی قلت کرنے والے مالکان کیخلاف گرینڈ آپریشن اور انکے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے –