ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اسلام پورہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کریک ڈان کے دوران معیز ٹائون اسلام پورہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، 2200 لیٹر ڈرنکس کو تلف کر دیا گیا۔گرمیاں آتے ہی جعلی ڈرنک مافیا متحرک ہو گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بڑا کریک ڈان کیا گیا، معیز ٹان اسلام پورہ میں چھپ کر لگائی گئی جعلی ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری جڑ سے اکھا ڑ دی گئی، 2200 لیٹر ڈرنکس کو تلف بھی کر دیا گیا۔حکام نے مقدمہ درج کروا کر 6 کلو مصنوعی فلیورز، فلنگ مشین، 5 گیس سلنڈر، نیلے ڈرم، جعلی لیبلز اور ڈھکن بھی ضبط کر لیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے مصنوئی فلیورز، کیمیکلز اور ٹوٹی کے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔ مضر صحت جعلی بوتلیں لاہور اور گرد نواح کے علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔ بغیر منظور شدہ فارمولے کے تیار جعلی ڈرنکس معدے کے السر اور کینسر جیسی امراض کی وجہ بنتی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس کی نسبت گھر میں تیار کردہ فریش جوسز کے استعمال کو ترجیح دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے مزید کہا کی خوراک میں جعل سازی کرنے والے صحت دشمن عناصر کا تمام مال ضبط کر کے فیکٹری اکھاڑ دی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…