اسلام آباد (این این آئی)اکثر پٹرول پمپس پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے پٹرول کی سپلائی بند ہوگئی جس کی وجہ سے پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، پٹرول نہ ملنے کے باعث شہری ذلیل و خوار ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
پٹرول کی قلت شہریوں کے لئے اذیت کا باعث بن گئی ،شہری پٹرول کیلئے دربدر بھٹکنے کے باوجود پٹرول حاصل نہیں کر پا رہے۔پٹرول پمپس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے ڈیمانڈ سے کم سپلائی کی گئی اور اب سپلائی بند کر دی گئی جس س بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔