حیدرآباد(این این آئی)انجمن تاجران سندھ حیدرآباد ڈویژن کے چیئرمین محسن میمن، ڈویژنل صدر علی رضا آرائیں، ضلعی صدر صلاح الدین غوری و دیگر رہنمائوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کی طرف سے مارکیٹوں کے نئے اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں جس کے مطابق بازار پیر تا جمعہ تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز 1بجے سے 2بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا
اور 2بجے سے شام 7بجے تک دکانیں کھلیں گی، انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات کو چاہئے کہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ماسک، سینی ٹائزر دکان میں موجود ہونا چاہئے، دکان کے تمام عملے کو ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کورونا وائرس کے خلاف جاری حکومتی اقدامات کا فائدہ ہوسکے۔