لاہور( این این آئی )ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سید جوہر عباس لوکو شیڈ لاہور میں ڈیوٹی پر تعینات تھا جسے 27 مئی کو ریلوے کیرن ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔31مئی کو
ریلوے کیرن ہسپتال کی انتظامیہ نے کانسٹیبل سید جوہر عباس کو میو ہسپتال ریفر کر دیا۔میو ہسپتال کے ڈاکٹروںنے کانسٹیبل میں کرونا وائرس کی تشخیص کی جو دوران علاج ہی چل بسا ۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل کراچی ڈویژن میں بھی ایک کانسٹیبل کرونا جاں بحق ہو چکا ہے ۔